22 جنوری 2014 - 20:30
حزب اللہ نے اپنے ۵ مجاہدوں کے جلوس ہائے جنازہ نکالے+ تصویریں

لبنان میں حزب اللہ لبنان کے پانچ شہید مجاہدوں کے جلوس ہائے جنازہ نکالے گئے جو حالیہ دنوں شام میں جہادی کاروائیوں میں شہید ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پہلے شہید جنوب لبنان کے علاقے ’’سرعین‘‘ کے رہنے والے علی عماد شومان ہیں جن کا جنازہ  آج  اس ملک کے علاقے سرعین میں تشییع کئے جانے کے بعد دفن کر دیا گیا جو شام میں شہید ہوئے تھے۔

دوسرے شہید ہیثم نعیم حیدر احمد ہیں جو حزب اللہ کی فوج کے ایک کمانڈر تھے اور شام میں جہادی کاروائیوں میں شہید ہوئے ہیں۔اس شہید کا جلوس جنازہ جبیل نامی علاقے میں دینی اور سیاسی شخصیتوں کی موجودگی میں نکالا گیا۔

 

 تیسرے شہید محمد وھبی تھے جو نور الزھرا کے نام سے معروف تھے یہ شہید بھی شام میں جہادی کاروائیوں کے دوران شہید ہوئے ہیں۔شہید وھبی کا جلوس جنازہ بھی جنوبی لبنان کے علاقے الغبیری میں نکالا گیا اور اسی علاقے میں ان کی تدفین ہوئی ہے۔

 

چوتھے شہید علی سلیمان شداد تھے جن کا تشییع جنازہ ’’طاریا‘‘ کے علاقے میں انجام پایا۔ اس شہید کے جلوس جنازہ میں بھی حزب اللہ کی اہم شخصیات اور دیگر سیاسی لیڈروں نے شرکت کی۔

پانچویں شہید محمد مھدی خلیل لوبانی ایک کمسن جوان تھے جو شام میں شہید ہوئے ہین۔ محمد لوبانی کے پیکر کو بھی الغبیری علاقے میں تشییع جنازہ کرنے کے بعد دفن کر دیا گیا۔

 

............................۲۴۲